• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا دہشت گردی کیخلاف پاکستان کاساتھ دے،فیصل کنڈی

لاہور (خبرنگار) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منہاج یونیور سٹی کے زیر اہتمام 7ویں ورلڈ ریلیجنز کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا امن و استحکام اور فلاح عامہ کے لئے دہشت گردی کے خلاف طویل ترین جنگ لڑنے والے پاکستان اور اُس کے عوام کا ساتھ دے۔ اسلام دہشت گردی نہیں امن کا دین ہے۔منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ حضور نبی اکرم ؐنے میثاق مدینہ پر دستخط کرنے والے تمام مذاہب کے پیروکاروں کو ریاست مدینہ میں ان کے جان و مال اور مذہبی فرائض کی ادائیگی کے تحفظ کی گارنٹی دی، ریاست مدینہ کے ماڈل پر عمل ہو جائے تو یہ دنیا جنت نظیر بن جائے۔ کانفرنس میں پاکستان سمیت امریکہ، برطانیہ، آسٹریا، مصر، نیپال، انڈیا، سری لنکا، ناروے،مالدیپ اور ساؤتھ کوریا کے سکالرز نے بین المذاہب رواداری کے فروغ اور انتہا پسندی کے خاتمے کے ضمن میں مقالہ جات پیش کئے۔ سنگا پور کے سکالر پروفیسر ڈاکٹر روہن گونارتنا نے پاکستان میں مذہبی رواداری کے اچھے ماحول کی تعریف کی اور کہا کہ پائیدار امن اور خوشحالی کے لئے نوجوانوں کو فنی تربیت دی جائے، کانفرنس میں ڈاکٹر عائشہ جانسن کھوکھر کے ریسرچ پیپر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
لاہور سے مزید