کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال علیمہ خان کا سیاسی طور پر متحرک ہونا تحریک انصاف کے لئے فائدہ مند یا نقصان؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کارفخر درانی نے کہا کہ عمران خان کی سیاست میں دو لوگوں کا بڑا اہم کردار ہے۔
ایک علیمہ خان اور دوسری بشریٰ بی بی،تجزیہ کارمظہر عباس نےکہا کہ اپنے بھائی کی رہائی کے لئے جو کچھ بھی کریں وہ ان کا حق بنتا ہے۔ابھی توان کے انداز سے پارٹی کو نقصان ہورہا ہے، تجزیہ کارسلیم صافی نے کہا کہ علیمہ خان کے متحرک ہونے اور تنقید کرنے سے تحریک انصاف کو نقصان نہیں ہورہا ، تجزیہ کارریما عمر نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں اعتماد کا فقدان ہے۔ تجزیہ کارفخر درانی نے کہا کہ عمران خان کی سیاست میں دو لوگوں کا بڑا اہم کردار ہے۔
ایک علیمہ خان اور دوسری بشریٰ بی بی۔یہ دونوں سیاسی حوالے سے کبھی فرنٹ پر نہیں آتیں ۔ دونوں دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ بالکل غیر سیاسی ہیں ۔ابھی یا ماضی میں دیکھ لیں یہ متحرک سیاست کرتی رہی ہیں۔