• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوپ 29، پاکستان ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی اقدامات کا مطالبہ کریگا

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) پاکستان کوپ 29 میں ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے فوری عالمی اقدامات کا مطالبہ کریگا،وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں آئندہ ماہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہونیوالی کوپ 29 کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں پاکستان کی جانب سے ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے فوری عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا، وزیر منصوبہ بندی نے پاکستان کی ماحولیاتی خطرات کے حوالے سے نازک صورتحال پر روشنی ڈالی، حالیہ سیلاب کے تناظر میں پاکستان کو ماحولیاتی لچک اور مطابقت کی اولین صفوں میں بطور کیس اسٹڈی پیش کیااور کہا پاکستان نہ صرف ماحولیاتی بحران کا سب سے بڑا شکار ہے بلکہ سب سے زیادہ لچکدار بھی ہے 2010 اور 2022 کے تباہ کن سیلابوں کے باوجود، ہماری قوم نے بے مثال استقامت دکھائی ہے تاہم ان چیلنجز کی وسعت ہماری صلاحیتوں سے تجاوز کرتی ہے جس کیلئے فوری عالمی تعاون درکار ہے، 2010 کے سیلاب نے بڑی تعداد میں جانی نقصانات کئے لیکن 2022 کے سیلاب کے دوران سٹریٹجک تیاریوں نے ان نقصانات کو کم کرنے میں مدد کی حالانکہ یہ سیلاب تین گنا زیادہ شدید تھے۔

ملک بھر سے سے مزید