کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اب مزید اضافہ نہیں ہوگا اور عوام ڈالر کی ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں کیونکہ ڈالر کی قیمت 270روپے تک واپس آنے کا امکان ہے‘ملک بوستان نے امید ظاہر کی کہ اگر ہنڈی حوالہ کے خلاف اسی طرح کریک ڈائون جاری رہا تو ڈالر کی قیمت 280، 270 اور حتی کہ 250روپے تک بھی گر سکتی ہے۔