• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اسکواڈ کے 7 کھلاڑی آسٹریلیا پہنچ گئے

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

دورۂ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے 7 کھلاڑی پہلے مرحلے میں آسٹریلیا پہنچ گئے۔

شاہین آفریدی نسیم شاہ بابر اعظم اور حارث روف سمیت اسکواڈ کے سات ارکان میلبرن پہنچے ہیں۔

پاکستان اسکواڈ کے دیگر ارکان آج رات کراچی سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید