• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی کو درج مقدمات میں 14 روز تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

بشریٰ بی بی--- فائل فوٹو
بشریٰ بی بی--- فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کو درج مقدمات میں 14 روز تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

بشریٰ بی بی کی راہداری ضمانت اور مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواستوں کی پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے درخواست پر سماعت کی۔

پشاور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کو حفاظتی ضمانت دے دی اور درج مقدمات میں 14 روز تک گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے نیب، ایف آئی اے، وفاق اور صوبائی حکومت سے مقدمات کی تفصیل طلب کر لیں۔

قومی خبریں سے مزید