• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی انروا پر پابندی غزہ کے بچوں کے قتل عام کا نیا طریقہ ہے: یونیسیف

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

یونیسیف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا اقوامِ متحدہ کی ریلیف ایجنسی انروا پر پابندی کا فیصلہ غزہ کے بچوں کے قتلِ عام کا نیا طریقہ ہے۔

ترجمان یونیسیف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ انروا کے بغیر غزہ میں جان بچانے والے سامان کی فراہمی جاری نہیں رکھ سکتے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی برائے فلسطین انروا پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین کے ایوانِ صدر نے اقوامِ متحدہ کی ریلیف ایجنسی انروا پر پابندی سے متعلق اسرائیلی ووٹ کو مسترد کر دیا۔

فلسطینی ایوانِ صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یو این ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین انروا پر اسرائیلی پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید