اسرائیل نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے نئے سربراہ شیخ نعیم قاسم کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی۔
اسرائیلی وزیر دفاع یو آوف گولانٹ نے حزب اللّٰہ کے نئے سربراہ کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
سوشل میڈیا پر اسرائیلی وزیر دفاع نے شیخ نعیم قاسم کی تصویر پوسٹ کی اور دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ عارضی تقرری ہے، زیادہ دیر تک نہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔
یاد رہے کہ 27 ستمبر کو حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ بیروت میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے، جس کے بعد حزب اللّٰہ نے نعیم قاسم کو نیا سیکریٹری جنرل مقرر کیا ہے۔
حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ کی 27 ستمبر کو شہادت کے بعد ٹی وی پر بیان دینے والے حزب اللّٰہ کی اعلیٰ قیادت کے پہلے رکن بھی نعیم قاسم تھے۔