• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیننگ ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعے میں 20 سال سے زائد عمر کے 2 افراد زخمی

لندن (پی اے) لندن کے علاقے کیننگ ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعے میں20سال سے زائد عمر کے2 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق25اور 27 سال کی عمر کے2افراد کو ہفتہ کی رات تقریبا 2:05بجے کیننگ ٹاؤن کے تھورن کلوز پر فائرنگ کے بعد اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں میں سے کسی کو بھی جان لیوا چوٹیں نہیں آئیں۔ پولیس عینی شاہدین سے اپیل کر رہی ہےکہ وہ آگے آئیں تاکہ تفتیش کو آگے بڑھانے میں آسانی ہو۔ تفتیشی انسپکٹر آئن والیس کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ ہفتے کی علی الصباح علاقے میں موجود کوئی بھی شخص جس نے کچھ بھی مشکوک سنا یا دیکھا ہو تو آگے آئے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم اس بات کی نشاندہی کریں کہ اس واقعہ یا جرم کا ذمہ دار کون ہے۔ʼ پولیس نے ڈیش کیم فوٹیج بھی طلب کی ہے۔ تاہم ابھی تک اس سلسلے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے علاقے میں پولیس کے اضافی گشت کی توقع کرائی گئی ہے۔ پولیس نے اپیل کی ہے کہ کوئی بھی ایسی کوئی معلومات رکھتا ہو، جس سے پولیس کو مدد مل سکے تو وہ 101 پر کال کرسکتا ہے۔

یورپ سے سے مزید