• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیک برن میں نوجوان فلسطینیوں کے گروپ کا استقبال

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن (ابرار حسین) بلیک برن میں نوجوان فلسطینیوں کا استقبال کیا گیا فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ نےبلیک برن ٹاؤن ہال کا دورہ کیا تو مئیر آف بلیک برن کونسلر برائن ٹیلر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے سات نوجوانوں، جن کی عمریں 13سے 16سال کے درمیان ہیں، کے وفد نے برطانیہ کے دو ہفتے کے خیر سگالی دورے کے دوران میئر سے ملاقات کی۔ میئر کونسلر برائن ٹیلر کی طرف سے استقبال اور ان کی بلیک برن آمد پر میئر کے پارلر میں نوجوانوں کو خوش آمدید کہا گیا اور انہیں 172سال پرانے کونسل چیمبرز کا دورہ کرایا گیا۔ انہیں وہاں تاریخی نوادرات دکھائے گئے ان میں سے اکثر کے لیے یہ بیرون ملک سفر کا پہلا تجربہ تھا۔ یوتھ ایکشن کی طرف سے سہولت فراہم کی گئی یہ دورہ، انسانی حقوق کی فلاحی تنظیم CADFA کے زیر قیادت بلڈنگ ہوپ، وائسز فرام فلسطین پروجیکٹ کا حصہ ہے۔
یورپ سے سے مزید