• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر یو این او قراردادوں کے مطابق متنازع علاقہ ہے، زاہد جتوئی

بریڈ فورڈ (عبید مغل) کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے77سال مکمل ہونے پر پاکستان قونصلیٹ بریڈ فورڈ میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نےشرکت کی۔ بریڈ فورڈ میں قونصل جنرل پاکستان زاہد جتوئی نے پاکستان کی کشمیریوں کیلئے اخلاقی و سیاسی مدد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر عالمی قوانین اور یو این او قرار دادوں کے مطابق متنازع علاقہ ہے جس کی قسمت کا فیصلہ وہاں کے عوام کریں گے۔ یوم سیاہ کی تقریب میں صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ تقریب میں کشمیری رہنما ستارہ پاکستان راجہ نجابت نے بھی خطاب کیا اور کشمیریوں کے انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
یورپ سے سے مزید