پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال نے شادی کے 35 سال بعد طلاق کی خبر پر اپنا ردِ عمل ظاہر کر دیا۔
گزشتہ روز فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں اپنے والد کے کینسر کے بعد فیملی کو چھوڑ دینے کے بارے میں دیے گئے انٹرویو پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا تھا کہ میری والدہ نے میرے والد سے خلع لی ہوئی ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی عورت شادی کے 35 سال بعد خلع لینا نہیں چاہتی اور میری والدہ صرف اس امید میں اتنے سال تک میرے والد کے ساتھ پیچیدہ رشتے میں رہیں کہ ایک دن سب ٹھیک ہو جائے گا لیکن کچھ بھی بہتر نہیں ہوا۔
اب فردوس جمال نے اس معاملے پر اپنے ردِعمل میں کہا کہ میرے اور اہلیہ کے درمیان کوئی طلاق نہیں ہو رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے بچے شادی شدہ ہیں بلکہ میں اب دادا بھی بن چُکا ہوں تو اب ہم کیسے الگ ہوں گے۔