• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے احتجاج کا واحد ایجنڈا بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی ہے: شیر افضل مروت


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ ہمارے احتجاج کا واحد ایجنڈا بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔

شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اب احتجاج ہو حتمی ہو اور اس کا کوئی نتیجہ ہو۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے احتجاج کا ایک ہی ایجنڈا ہے اور وہ یہ ہے کہ عمران خان کو فوری رہا کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ میں پارٹی پالیسی پر عمل کروں گا۔

قومی خبریں سے مزید