کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں رنز کی برسات کرنے والا اپنا ایک بیٹ ایم سی جی حکام کی درخواست پر عطیہ کردیا، ان کا بیٹ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے لانگ روم میں رکھا جائے گا۔ ایم سی جی حکام نے بابراعظم کو لانگ روم کے لیے بیٹ عطیہ کرنے کو کہا جس کے بعد بابر نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں استعمال ہونیوالا بیٹ عطیہ کردیا، ایم سی جی لانگ روم میں ڈان بریڈ مین، ڈیوڈ بون، جیک ہوبز اور برائن لارا کے بیٹ بھی نمائش کے لیے موجود ہیں۔ بابراعظم نے کہا کہ میرے لیے یہاں کے لانگ روم میں بیٹ رکھنا اعزاز کی بات ہے۔