کراچی(اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹارز کے جنرل منیجر میکس ایبٹ نے کہا ہے کہ حارث رؤف میلبرن اسٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں۔ کھلاڑی بھی انہیںبہت پسند کرتے ہیں، ان سے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے، اس لئے انہیں کہیں جانے نہیں دیں گے ۔ بگ بیش لیگ میں حارث رؤف اور بابر اعظم کا مقابلہ دیکھنے کیلئے پُرجوش ہیں،حارث رؤف کے پاس بابر اعظم کی چند کمزوریاں ہوں گی ۔