میامی: فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 میں کئی بڑے اپ سیٹ دیکھنے کو ملے۔ برازیل کے کلب بوٹافوگو نے حیران کن طور پر فرانسیسی چیمپئن پیرس سینٹ جرمین کو 0-1 سے شکست دے دی۔ دوسرے میچز میں، ہسپانوی کلب اٹلیٹیکو میڈرڈ نے سیاٹل ساؤنڈرز کو 1-3 سے ہرایا۔ جبکہ انٹر میامی نے لیونل میسی کے گول کی بدولت ایف سی پورٹو کو 2-1 سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی۔ پالمیرس نے بھی الاہلی کو 0-2 سے ہرایا۔