برلن (جنگ نیوز) برلن اوپن ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک آرینا سبالنکا نے قازقستان کی ایلینا رباکینا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ سبالنکا تیسرے سیٹ میں چار میچ پوائنٹس بچا کر بازی پلٹنے میں کامیاب رہیں۔ دیگر میچوں میں چیک ریپبلک کی مارکیٹا وونڈروسووا نے تیونس کی انس جابر جبکہ چین کی وانگ شن یو نے پاؤلا بادوسا کو زیر کیا، بادوسا انجری کے باعث ریٹائر ہو گئیں۔ سیمی فائنل میں سبالنکا کا سامنا وونڈروسووا سے ہوگا۔