کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے چوتھے روز جمعے کو اپنی دوسری اننگز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بناکر اپنی مجموعی برتری 187 رنز کرلی۔ شادمان اسلام 76 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان نجم الحسن شانتو 56 اور مشفق الرحیم 22 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 485رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔