• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرا کویٹووا کا ٹینس کو خیرباد کہنے کا اعلان

لندن (جنگ نیوز) دو بار ومبلڈن چیمپئن چیک کھلاڑی پیٹرا کویٹووا نے یو ایس اوپن ٹینس کے بعد ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا ۔ 35 سالہ کویٹووا نے 2011 اور 2014 میں ومبلڈن کے ٹائٹل جیتے۔کویٹووا نے انسٹاگرام پر لکھا ہے کہ یو ایس اوپن میں کے بعد پروفیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دینگی۔ اس سے قبل ومبلڈن کو الوداع کہنے کے لیے ایک اور موقع ملے گا، جو ان کے دل کے قریب ہے اور یہاں سب سے یادگار لمحات وابستہ ہیں ۔ یہ فیصلہ میرے لیے خوشی کا لمحہ ہے میں اس کھیل کو مسکراہٹ کے ساتھ خیرباد کہوں گی ۔
اسپورٹس سے مزید