• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپانوی بادشاہ کی جانب سے نڈال کیلئے شاہی ’’مارکوئس‘‘ کا خطاب

میڈرڈ(جنگ نیوز) اسپین کے بادشاہ فلپ ششم نے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار رافیل نڈال کو ’’مارکوئس‘‘ کا نوابی خطاب عطا کر دیا ہے۔ یہ اعلان جمعہ کو کیا گیا۔ نڈال کو ان کے شاندار کھیلوں کی خدمات اور ملک کے لیے فخر کا باعث بننے پر ’’مارکوئس آف لیوانٹ ڈی میلورکا‘‘ کا شاہ خطاب دیا گیا ہے۔ نڈال کا تعلق جزیرہ میلورکا سے ہے اور یہ خطاب ان کے خاندان میں منتقل ہوگا۔ بادشاہ فلپ ششم نے اپنے دور حکومت میں یہ پہلے نوابی خطابات جاری کیے ہیں، جن میں نڈال سمیت دیگر شعبوں کی اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔ یہ اعزاز نڈال کے ٹینس کیرئیر کے بعد اسپین میں ان کی حیثیت کو مزید مضبوط کرتا ہے۔انہوں نے 22 گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹل جیتے ہیں، جو مردوں کی اوپن ایرا میں نوواک جوکووچ (24) کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ مجموعی طور پر ، رافیل نڈال نے 92 سنگلز ٹائٹل جیتے ہیں۔ ان میں 36 اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹل، 23 اے ٹی پی 500 ٹائٹل، 10 اے ٹی پی 250 ٹائٹل، اور 2008 بیجنگ اولمپکس میں ایک گولڈ میڈل بھی شامل ہے۔ انہوں نے 11 ڈبلز ٹائٹل بھی جیتے ہیں۔