• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کی فیفا کے صدر سے ملاقات، پاکستان آنے کی دعوت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی واشنگٹن میں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹنوسے ملاقات ہوئی ہے، جس میں پاکستان میں کرکٹ کے بعد فٹبال کی بڑھتی مقبولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے فیفا صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی، جسے فیفا صدر نے قبول کیا اور جلد آمد کا وعدہ کیا۔ ملاقات میں پاکستان میں کھیلوں کی بے شمار صلاحیتوں پر بھی بات چیت ہوئی،قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ فیفا کے صدر رواں برس نومبر، دسمبر میں پاکستان کے دورے پر آسکتے ہیں۔
اسپورٹس سے مزید