• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین میں جنگ بندی، غزہ میں امداد پہنچائی جائے، سعودی عرب

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب نے ریاض میں ایک نئے عالمی اتحاد کے پہلے اجلاس کی میزبانی کی ہے جس کا مقصد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اجلاس میں فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ریاض میں دو ریاستی حل کے لیے عالمی اتحاد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ ’وہ غزہ میں امداد کی ترسیل کےلیے محفوظ راہداری فراہم کرے۔‘ سعودی وزیر خارجہ نے فلسطین کی آزادی کی سپورٹ کےلیے مملکت کے موقف کا اعادہ کیا اور کہا ’فلسطینی عوام کا حق ہے کہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں اور قبضے کا خاتمہ کریں۔ ان کا کہنا تھا ’ خطے میں فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت میں اضافہ اور تسلسل دیکھا جا رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید