لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی،سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے وہاڑی، خانیوال، لاہور میں ورکرز کنونشن، امراء اضلاع کی تقریبِ حلف برداری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت، بیوروکریسی اور بیرونی قوتوں کے آلہ کار نام نہاد ماہرین نے قومی اداروں کو سوچے سمجھے منصوبے کے ساتھ تباہ کیا. ہی آئی اے کو اونے پونے داموں فروخت کیا جارہا ہے، ملک کی کوئی سیاسی جماعت بیرونی مداخلت کو موقع نہ دے اور نہ ہی حکومت و سیاست لایعنی کشمکش سے سیاسی اشرافیہ کو بالادستی کی دعوت دے ، لیاقت بلوچ نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم یا قانون سازی بدنیتی اور زبردستی کی 26 ویں ترمیم کا بغل بچہ ہی ہوگی.امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصار ی ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شہر کی 70 فیصد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے ۔