ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ مسلم حکمران قبلہ اول کے تحفظ کیلئے خواب غفلت سے بیدار ہوکر اسلامی غیرت وحمیت کا عملی ثبوت دیتے ہوئے صیہونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کے مقابلے کیلئے متحد ہوجائیں وہ علوم اسلامی کے مرکزی دینی درس گاہ جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم کے 82ویں سہ روزہ سالانہ جلسہ کی پہلی نشست میں خطاب کررہے تھے دربار حضرت موسیٰ پاک شہید ؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے صدارت کی خواجہ محمد الیاس مہمانان خصوصی تھے سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ اسرائیل تمام عالمی قوانین کی یکسر خلاف ورزی کررہاہے،علامہ ڈاکٹر محمد ارشد شاہ نقیبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزالئی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ عالم اسلام کی متاع عزیز ،علم وعمل اور شریعت وطریقت کا حسین امتزاج تھے جامعہ کے مہتمم علامہ سید مظہر سعید کاظمی ،علامہ سید ارشد سعید کاظمی،صاحبزادہ سید احسن سعید کاظمی،ڈاکٹر سید آصف سعید کاظمی،وسیم ممتاز ایڈووکیٹ ودیگر نے بھی شرکت کی ۔