ملتان (سٹاف رپورٹر) شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ خیرالمعاد کے ممتاز عالم دین وجماعت اہل سنت کے مرکزی رہنما مولانا ضیاءالباروی نے کہا ہے کہ غازی علم دین شہید کی لازوال قربانی رہتی دنیا تک عاشقان رسول ﷺ کے لہو گرماتی رہے گی، وہ گذشتہ شب مسجد دربار غوث بہاؤالدین زکریا ملتانی ؒ قلعہ کہنہ قاسم باغ پر مجلس شہریان ملتان کے زیراہتمام غازی علم دین شہید ؒ کے 95ویں سالانہ عرس کی مرکزی قدیمی تقریب سے صدارتی خطاب کررہے تھے ، تقریب سے علامہ ضیاء الباروی، ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،محمد حسین بابر ایڈووکیٹ ،غلام مصطفی قریشی، زاہد بلال قریشی ودیگر نے خطاب کیا۔