• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ملتان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا امن و امان کے حوالے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، آپریشن ٹمبر مارکیٹ، سنبل کالونی،قاسم پور کالونی، محلہ شاک والا نزد ٹمبر مارکیٹ، وہاڑی چوک کے گردونواح میں کیا گیااس دوران 64سے زائد گھروں اور 07 ہوٹل سمیت دیگر اہم مقامات کی چیکنگ کی گئی، 02 شراب فروش کو گرفتار کر لیا گیا۔