ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈینٹل ہسپتال ملتان کی چار ماہ سے خراب او پی جی ایکسرے مشین ہسپتال انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹھیک کروا لی واضح رہے کہ ایکسرے مشین کی مرمت کے لئے ہسپتال انتظامیہ نے متعدد بار متعلقہ افسران کو لکھا مگر مشین کی مرمت کے لئے کوئی بجٹ نہیں دیا گیا ، اس کی مرمت پر سوا دو لاکھ روپے کے قریب اخراجات آئے ہیں۔