ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان میں گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ٹاسک فورس کی کارروائیاں جاری ہیں۔گزشتہ روز2 میٹرز کو کمرشل جگہوں پر غیر قانونی استعمال پر منقطع کیا گیا۔ 1 میٹر کو کمرشل استعمال میں پایا گیا، جسے فوری طور پر منقطع کر دیا گیا۔ 1 میٹر کو کمپریسر کے استعمال میں پایا گیا اور منقطع کر دیا گیا۔ 2 جگہوں پر براہِ راست گیس کا استعمال ہٹا دیا گیا۔