• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی پاپڑ بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)بچوں کیلیے جعلی پاپڑ بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی،پنجاب فوڈ اتھارٹی کا الہٰ آباد کالونی بہاولپور بائی پاس پر سنیکس یونٹ، خانیوال اور وہاڑی میں ریسٹورنٹس، کریانہ سٹورز پر کارروائیاں، 40کلو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز، 20 کلو چائنہ نمک، 30 کلو جعلی پاپڑ اور پیکنگ مٹیریل ضبط کرلیا گیا، پاپڑ فیکٹری مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی۔ معروف برانڈز کے نام سے پیکنگ ریلز، کیچپ اور کھلے مصالحہ جات برآمد کیے گئے۔ کھلے آئل، کیچپ اور سنیکس کے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلیے لیبارٹری بھجوادیے گئے۔ جعلی پاپڑ تیار مختلف مقامات پر کریانہ سٹورز پر سپلائی کیے جانے تھے۔ اسی طرح ملتان روڈ وہاڑی پر واقع 2 ہوٹلوں کو فریزر میں گندگی پائےجانے پر 12 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ملتان سے مزید