ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعات کے الزام میں 20افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔15پر جھوٹی اطلاع دینے اور منشیات فروشی کے الزام میں مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی دہلی گیٹ پولیس کو گلناز نے بتایا کہ ملزمان اصغر ،ماجد ،طارق گھر داخل ہوکر قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے تھپڑوں مکوں سے مارا پیٹا دریں اثنا نیوملتان کو کنیز فاطمہ نے بتایا کہ میری بیٹی روبینہ نپانچ مرتبہ شادی کرچکی ہےمکان پر قبضہ کرنے کیلئے مجھ پر تشدد کرتی رہتی ہے ۔لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم محمد معین سے پسٹل ،گلگشت پولیس نے ملزم شبیر سے پسٹل ،الپہ پولیس نے ملزم جنید سے پسٹل دوگولیاں ،صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم ارشد سے پسٹل جبکہ سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم عادل سے پسٹل دوگولیاں برآمد کرلیں ۔سٹی شجاع آباد پولیس کو ملزم مہربان نے جھوٹی اطلاع کرکے ارتکاب جرم کیا جبکہ صدر جلالپور پولیس کو ملزم غلام اکبر نے جھوٹی اطلاع دی جس کی تصدیق نہ ہوسکی ۔ سیتل ماڑی پولیس کو ریاض احمد نے بتایا کہ ملزمان عمران اور آصف مہنگے داموں دودھ فروخت کرتے ہوئے پائے گئے اور ریٹ لسٹ بھی آویزاں نہیں کی ہوئی ۔ صدر جلالپور پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک موٹرسائیکل سوار ملزم محمد الیاس کو روک کر نمبر پلیٹ آن لائن چیک کرنے پر جعلی پائی گئی ، لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔