• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ہیلووین پریڈ کا اعلان، ڈبلن کی گلیوں میں افراتفری مچ گئی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ہیلووین کے موقع پر ایک جعلی پریڈ کا اعلان کرکے ہزاروں افراد کو جمع کر لیا گیا جس کے بعد گلیوں میں افراتفری مچ گئی۔

مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنائی گئی ایک ویب سائٹ "مائی اسپرٹ ہیلووین" نے اعلان کیا کہ ڈبلن میں ہیلووین پریڈ اور کوسٹیوم پارٹی منعقد ہوگی جس کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد اس ایونٹ میں شرکت کےلیے پہنچ گئی۔

تاہم جلد ہی لوگوں کو یہ احساس ہوا کہ یہ ایونٹ دراصل موجود ہی نہیں تھا، جس کے نتیجے میں مایوس ہونے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈبلن کی سڑکیں اور فٹ پاتھ بلاک کردیے۔ پولیس کو ہجوم کو منتشر کرنے کےلیے مداخلت کرنا پڑی۔

آئرش نیشنل پولیس نے صورتحال کو قابو میں کرنے کےلیے ایک پیغام جاری کیا کہ "کوئی ہیلووین پریڈ شیڈول نہیں"۔ ساتھ ہی پولیس نے لوگوں سے محفوظ طریقے سے منتشر ہونے کی درخواست کی۔

سیاسی جماعت سن فین کی کونسلر جینس بوئلان نے اسے "افسوسناک" قرار دیا اور کہا کہ یہ لوگوں کےلیے مایوسی کا سبب بنا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید