پورٹ لوئس (اے ایف پی) ماریشس نے ہفتے کے روز اپنے انتخابات تک سوشل میڈیا کو بلاک کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ۔ سوشل میڈیا پر پابندی 24 گھنٹوں کے لیے نافذ تھی، بحر ہند کے جزیرے پر صارفین فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور ایکس تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر رہے۔ یہ پابندی سیاست دانوں، صحافیوں، سول سوسائٹی کے ارکان اور حتیٰ کہ غیر ملکی سفارت کاروں کی فون کالز کی خفیہ ریکارڈنگز کے اجراء کے بعد لگائی گئی جو گزشتہ ماہ آن لائن سامنے آنا شروع ہوئیں۔ وزیر اعظم پرویند کمار جگناؤتھ کے دفتر کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ لیکس کے ذریعے ہماری جمہوریہ اور ہمارے بین الاقوامی شراکت داروں کی قومی سلامتی اور سالمیت سے سمجھوتہ کیا گیا ہو۔ لیکن ہفتے کے روز ایک بیان میں، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا کہ یہ پابندی مجاز حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد ہٹا دی گئی ہے۔