سلام آباد(آئی این پی)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا اکانٹس پر فحش اور توہین مذہب مواد اپ لوڈ کرنے سے متعلق رپورٹ جمع کروادی۔فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب، ایکس(ٹیوٹر) اور دیگر سوشل میڈیا اکانٹس پر 13لاکھ 89ہزار 181غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ ہوا جس میں سے 13لاکھ 3ہزار 578لنکس بلاک کئے گئے۔پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق 2020 سے اب تک 1 لاکھ 14 ہزار 15 غیراخلاقی ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئیں جس پر ایک لاکھ 13 ہزار 133 اکانٹس بلاک کئے گئے۔مذہب کے خلاف 2 ہزار 463 پوسٹس اپ لوڈ ہوئیں جنہیں بلاک کیا گیا۔ رواں سال 25 ہزار 267 غیراخلاقی مواد اپ لوڈ کیا گیا جس پر 24 ہزار 800 اکانٹس کو بلاک کیا گیا۔فیس بک کے 1 لاکھ 47 ہزار 579، انسٹاگرام پر 22 ہزار 357، اسنیک ویڈیو پر 6 ہزار 728 268، ٹک ٹاک کے 1 لاکھ 25 ہزار 600، یوٹیوب کے 53 ہزار 162، ایکس پر 53 ہزار 842 لنکس بلاک کے گئے۔