• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت امن وامان کا مسئلہ سنجیدگی سے لے‘ جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارچشتی نے مستونگ دھماکے میں معصوم بچے بچیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار اور مذمت کی ہے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی مذمت کی بجائے حکومت بدامنی کا مسئلہ سنجیدگی سے لے ۔ آئے روز دہشت گردی کے واقعات پر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،حکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرے۔ بدامنی اور دہشت گردی کے تسلسل سے عوام اضطراب اور بے چینی کا شکار ہیں۔
کوئٹہ سے مزید