• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 4 ماہ میں 74 ارب سے زائد کی وصولی کی

لاہور(خبرنگار) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال میں جولائی سے اکتو برتک ٹیکس آن سروسز کی مد میں 74 ارب سے زائد کی ٹیکس وصولی کی ہے۔ ٹیکس وصولی گزشتہ مالی سال کی اتنی مدت کے دوران کی جانے والی ٹیکس وصولی کے مقابلے میں 11 فیصد ذائد ہے ۔ پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 9 فیصد گروتھ دیکھی گئی ۔ جبکہ پنجاب انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت 38 فیصد گروتھ جب کہ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد میں جولائی سے اکتوبرتک 44 فیصد گروتھ دیکھی گئی رواں مالی سال میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ہی ٹیکس ریٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ اسٹیک ہولڈرز اور ٹیکس پیرز کو ورکشاپس کے ذریعے آگاہی دینے، ٹیکس کے دائرہ کارکو وسیع کر کے پی آر اے گزشتہ سالوں سے ٹیکس ہدف پورا کرتی آرہی ہے ۔پی آر اے حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اس مالی سال بھی ٹیکس ہدف عبور کر لیں گے ۔رواں مالی سال میں ریٹرن فائلنگ کا جدید سسٹم پی آر اے آئرس کامیابی متعارف کروایا گیا ۔یہ جدید سسٹم پچھلے سسٹم سے زیادہ صارف دوست ،شفافیت پر مبنی ، اور پیپر لیس آفس کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
لاہور سے مزید