امریکی ریاست ورجینیا میں امریکی فوجیوں کی پراپرٹی پر آئینی ترمیم کےلیے ووٹنگ ہوگی۔
آئینی ترمیم کا تعلق امریکی فوجیوں کے خاندانوں کے لیے ٹیکس چھوٹ سے ہے، فوجی اہلکاروں کی بیواؤں کے لیے پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ بڑھانے پر ووٹنگ ہوگی۔
امریکا میں پراپرٹی ٹیکس چھوٹ فی الحال صرف جنگ میں ہلاک فوجیوں کی بیواؤں کو ملتی ہے، 5 نومبر کو امریکی انتخابات میں ورجینیا کے رہائشی آئینی ترمیم پر ووٹ ڈالیں گے۔
ترمیم کی منظوری سے ان امریکی فوجی بیواؤں کو بھی شامل کیا جائے گا جنکے شوہر "دوران ڈیوٹی" فوت ہوئے۔
ٹیکس چھوٹ اُن امریکی فوجی بیواؤں کو بھی ملے گی جو ڈیوٹی یا تربیت کے دوران مارے گئے ہوں۔
ریاست ورجینیا میں ووٹ میں ترمیم کے لیے سوال ہاں کا ووٹ، مزید امریکی فوجی بیواؤں کو ٹیکس معافی کی حمایت کرتے ہیں؟ نہیں کا ووٹ، ٹیکس چھوٹ میں توسیع کی مخالفت کرتا / کرتی ہوں۔