پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی انور زیب خان کی رہائی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔
ہوائی فائرنگ اُس وقت کی گئی جب انور زیب خان باجوڑ میں اپنی رہائش گاہ پرپہنچے ۔
ایم پی اے انور زیب خان کو پنجاب پولیس نے ڈی چوک احتجاج کے موقع پر گرفتار کیا تھا۔
گزشتہ روز عدالت نے اٹک جیل سے انور زیب خان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
ڈی پی او باجوڑ کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ڈی پی او نے کہا کہ باجوڑ میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔