• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الفائد پر 400؍ عورتوں پر جنسی تشدد اور ہراساں کرنے کا الزام

لندن (اے ایف پی) جین اور جیسکا ان سیکڑوں عورتوں میں شامل ہیں جنہوں نے لندن کے عالمی شہرت یافتہ ڈپارٹمنٹل اسٹور ہیروڈز کے سابق مرحوم مالک محمد الفائد پر جنسی تشدد اورہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔جین کا کہنا ہے کہ جب اس نے ہیروڈز میں ملازمت اختیار کی اس وقت اس کی عمر 16؍ سال تھی جہاں اس کی حرمت کی قیمت لگائی گئی۔ یہ بات اس کے وکیل نے یہاں بتائی۔ 400؍ سے زائد عورتوں اور گواہوں نے الفائد کی جنسی درندگی کی گواہی دی ان میں فلہیم فٹ بال کلب، رٹز ہوٹل اور دیگر اداروں سے تعلق رکھنے و الی عورتیں بھی شامل ہیں جنہوں نے الفائد پر بے راہ روی کا الزام عائد کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید