بانئ پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے بانئ پی ٹی آئی کے کچھ ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ تیار کی جائے گی۔
اڈیالہ جیل میں 4 ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے بانئ پی ٹی آئی کا ایک گھنٹے تک طبی معائنہ کیا۔
بانئ پی ٹی آئی کے طبی معائنے سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا تھا کہ آج بانئ پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔
دوسری جانب بانئ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی پر جسمانی تشدد تو نہیں کیا لیکن انہیں مینٹل ٹارچر کیا گیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم یوسف نے بانئ پی ٹی آئی کا معائنہ کیا، ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ صحت مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظار پنجھوتا کس حالت میں واپس آئے ہیں؟جو تماشہ ان کے خلاف کیا گیا وہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔