• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرسن یونیورسٹی اور اینڈالاس یونیورسٹی انڈونیشیا کے مابین مفاہمتی معاہدہ پر دستخط

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور اینڈالاس یونیورسٹی انڈونیشیا کے مابین تحقیق، تعلیم اور جدت کے میدان میں اشتراک کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، جبکہ انڈونیشین یونیورسٹی کی جانب سے ریکٹر ڈاکٹر ایفا یوندی اور ڈین فیکلٹی آف میتھمیٹیکل اینڈ نیچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مائی افدی نے اس یادداشت پر دستخط کیے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے اس موقع پر کہا کہ اس یادداشت کا مقصد ایمرسن یونیورسٹی کے طلباءکو تحقیق اور تعلیم کے شعبے میں جدید ترقیات سے روشناس کرانا ہے، یہ ایک ایسے تعلیمی اشتراک کا آغاز ہے جو ہمارے طلبہ کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھے گا۔
ملتان سے مزید