• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خا تون سے زیادتی کے ملزم کی عبوری ضما نت خارج،منشیات کے ملزم کی منظور

ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے گھر میں گھس کر خا تون کے ساتھ زیادتی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضما نت خارج کرنے کا حکم دیا ہےمنشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم باری خان کی ضمانت وکلا دلائل کے بعد منظور کرنے کا حکم دیا ہے ۔،بجلی کی تار لگا کر میں لائن سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری درخواست ضمانت کو منظور کر لیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ گھر چھوڑنے والی خاتون اسماء بی بی کو دارالامان بھجوا دیا ہے ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم محمد علی شاہ کی درخواست ضمانت کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لیا ،ہائی کورٹ ملتان بنچ کے ججز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے چیف انجینئر جینکو کی رٹ درخواست کسی دوسرے بنچ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ موجودہ بنچ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے پیٹیشنرکے خلاف فیصلہ کیا ہےوہ اب اس کیس کو سماعت نہیں کرنا چاہتے۔
ملتان سے مزید