ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان اور وہاڑی میں کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی پاپڑ فیکٹریز، گرائنڈنگ یونٹس، کریانہ سٹورز، ہوٹلز اور بیکریوں سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے، 200 لٹر ناقص محلول، 100 کلو فنگس زدہ اچار، 50 کلو ممنوعہ اجزاء، 25 کلو چائنہ نمک، 20 کلو ایکسپائری اجزاء تلف کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ظفر والا چناب پل، چاہ ڈومری والا ہیڈ نو بہار اور پل ٹھوکر رنگیل پور میں 3 سنیکس یونٹس کا معائنہ کیا گیا۔ انسپکشن کے دوران بدبودار اور پھپھوندی لگا اچار، ناقص اجزاء سے تیار محلول برآمد کیا گیا۔ ممنوعہ اور غیر معیاری اجزاء پاپڑ اور کنفیکشنری آئٹمز کی تیاری میں استعمال کیے جانے تھے۔ چیکنگ کے دوران ممنوعہ اور ناقابل سراغ اجزاء بھی برآمد کرکے تلف کیے گئے۔