ملتان (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے زیراہتمام 7 نومبر کو ملتان میں منعقد ہونے والی جنوبی پنجاب مصنوعی ذہانت اور تکنیکی ترقی پر مبنی نمائش میں شرکت کے دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس نمائش اور سیمینار کے انعقاد کے سلسلے میں چونگی نمبر 9 اور بوسن روڈ کی برانڈنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔یہ نمائش پاکستان میں ٹرپل ہیلکس ماڈل کے تحت منعقد ہونے والی اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہوگی، جس کا تصور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب، فواد ہاشم ربانی نے پیش کیا ہے۔