• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محفوظ آبپاشی کیلئے نمکین زمینی پانی کے مؤثر استعمال پرتربیتی ورکشاپ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ زمینی اور ماحولیاتی سائنسز ، کے زیر اہتمام "محفوظ آبپاشی کے لیے نمکین زمینی پانی کے مؤثر استعمال" کے موضوع پرایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام پنجاب زرعی تحقیقاتی بورڈ کی مالی معاونت کے تحت جاری پراجیکٹ 20-70) )" شورزدہ زراعت کے پسِ منظر میں بذریعہ ٹیکنالوجی خوراکی خود کفالت، موسمیاتی تبدیلی کی موافقت اور اسٹیک ہولڈرز تک پھیلاؤ کے لیے متعلقہ پیشرفت" کے تحت منعقد کیا گیا۔چیئرمین شعبہ شعبہ زمینی اور ماحولیاتی سائنسز ، پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق نے ایک جامع جائزہ پیش کیا - انہوں نے کہا کہ غیر منظم آبپاشی کے طریقہ کار اور نکاسی آب کی کمی نے بھی زمین میں نمکیات جمع ہونے کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔ورکشاپ میں نمکین زیرِ زمین پانی کے بطور آبی وسائل استعمال اور اس کے زرعی زمینوں کی صحت اور فصلوں پر ہونے والے نقصانات اور ممکنہ اصلاحی طریقوں کا تکنیکی جائزہ پیش کیا گیا- ۔پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹل سائنسز نے کہا کہ  نمکین زمینی پانی کے مؤثر استعمال کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر لانا وقت کی اولین ضرورت ہے-ورکشاپ میں ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر تنویر احمد، ڈاکٹر سیف اللہ، ڈاکٹر عمار مطلوب، ڈاکٹر مقرب علی، ڈاکٹر باقر حسین،ڈاکٹر محمد عمران ،ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر وزیر احمد ،ڈاکٹر احمد محمود، ڈاکٹر محمد وسیم، ڈاکٹر محمد عارف، ڈاکٹر عثمان جمشید سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید