ملتان(سٹاف رپورٹر )شہر میں ڈاکووں کی لوٹ مار کے دوران شہریوں کو گولیاں مارنا عام ہوگیا مختلف واقعات میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو سمیت تین افراد زخمی نشتر ہسپتال منتقل ۔شہر اولیا میں آئے روز دوران ڈکیتی مسلح ڈاکووں کی جانب سے شہریوں کو گولیاں مارکر زخمی کرنا معمول بن گیا ، تھانہ نیوملتان کے علاقے پی ایس او پمپ کا منیجر محمد جاوید اپنے ڈرائیور منظور کے ہمراہ کیش لیکر پٹرول پمپ پر جارہے تھے کہ خانیوال روڈ چوک کمہارانوالہ کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکووں نے کیش چھیننے کی کوشش کی،دونوں پارٹیوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا فائرنگ کی وجہ سے ایک گولی منیجر جاوید کی ٹانگ پر لگی اور ایک ڈاکو بھی اپنے ساتھی کی فائرنگ زد میں آکر زخمی ہوگیا دوسرا ساتھی لوگوں کا ہجوم جمع ہونے پر فرار ہوگیا ، اطلاع پر پولیس اور ڈولفن ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی ہونے والا شہری جاوید اور ڈاکو جس کی شناخت صابر کے نام سے ہوئی کو نشتر ہسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جس کے فرار ہونے والے ساتھی کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی ، سیتل ماڑی پولیس کو راہگیر نے اطلاع دی کہ اختر والی پلی نزد نوبہار کے قریب دو مسلح ڈاکووں نے شہباز سے واردات کی کوشش کررہے تھے شہباز کی مزاحمت اور شور شرابہ کرنے پر ڈاکو نے گولی مارکر زخمی کردیا ۔