• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری سوشل ویلفیئر کا ویمن پولیس اسٹیشن اور دارالامان کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری گورنمنٹ آف پنجاب سوشل ویلفیئر، جاوید اختر محمود نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ملتان میں موجود، انسداد تشدد مرکز برائے خواتین، ویمن پولیس اسٹیشن اور دارالامان کا سرپرائز وزٹ کیا. اس موقع پر ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آفیسر منیزہ منظور بٹ نے واک سینٹر سے متعلقہ مختلف شعبہ جات کے حوالے سے اور ڈی ایس پی شبینہ کریم نے ایس ایچ او میڈم ارم حنیف کے ہمراہ ویمن پولیس اسٹیشن سے متعلقہ بریفنگ دی اور وزٹ کروایا، سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے واک سینٹر میں موجود، فرنٹ ڈیسک، ڈے کیئر سینٹر، پنجاب وومن پروٹیکشن ہیلپ لائن، میڈیکل ونگ، آئی ٹی، سمیت دیگر مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، دوران وزٹ انہوں نے سینٹر میں موجود خواتین سائلین سے ملاقات کی ان کے مسائل بارے پوچھا اور ان کے حل کے لیے فوری موقع پراحکامات جاری کیے۔ بعد ازاں سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے دارالامان کا بھی وزٹ کیا اور دارالامان میں مقیم خواتین سے ان کے مسائل بارے پوچھا،انہوں نے ادارہ میں مقیم خواتین کے ساتھ رہائش پذیر بچوں سے بھی ملاقات کی ۔
ملتان سے مزید