ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز ضلع بھر میں گرینڈ صفائی آپریشن کیا گیا اس موقع پر بھاری مشینری کے ساتھ مختلف چوکوں بازاروں اور گنجان آباد یونین کونسلوں میں ملبہ جات اور کورا کرکٹ کے ڈھیر صاف کئے گئے۔اس موقع پر منیجر اپریشن انوار الحق کی سربراہی میں اگاہی ریلی بھی نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام اور تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔چیف ایگزیکٹو افیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں نیا صفائی نظام لانچ کیا گیا ہے جس کے تحت تمام یونین کونسلوں کو مثالی صفائی کے لیے نجی سیکٹر کے حوالے کیا جائے گا اس سلسلے میں ملتان ڈویژن کی تمام یونین کونسلز کو نجی سیکٹر کے حوالے کرنے کے لیے اقدامات کا اغاز کر دیا گیا ہے،۔قبل ازیں کمپنی عملے نے نشتر چوک گھنٹہ گھر، ممتاز آباد اور مظفر آباد کے علاقوں میں بھرپور صفائی آپریشن کرتے ہوئے 300 ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ شہر سے باہر منتقل کیا۔