• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کا شہباز شریف ہسپتال کا دورہ ،مریضوں سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامدنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہسپتالوں اور مراکز صحت کی کڑی مانیٹرننگ شروع کردی گئی ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت کو سختی سے ہدایات کی گئی ہیں کہ تمام بڑے اور چھوٹے ہسپتالوں اور مراکز صحت پر ادویات کی کمی فوری پوری کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اچانک شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وسیم حامد سندھو نے مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔سی ای او ہیلتھ نے طبی سہولیات کی فراہمی اور انتظامات پر بریفنگ دی۔
ملتان سے مزید