• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد آصف قطر میں ہونیوالی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے محمد آصف قطر میں ہونیوالی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ 

پاکستانی کیوئسٹ نے سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل جارجیو کو 3-5 فریم سے شکست دی۔ 

آصف کی سیمی فائنل میں کامیابی کا اسکور 57-53، 71-5، 0-94، 6-111، 45-77، 9-73، 74-24 اور 51-58 رہا۔ محمد آصف نے سیمی فائنل کے چوتھے فریم میں سنچری بریک بھی کھیلا۔

ابتدائی دو فریمز ہارنے کے بعد آصف نے مسلسل چار فریمز جیتے جبکہ ساتواں فریم حریف کے نام رہا۔ آصف نے آٹھویں فریم کو فیصلہ کن بناکر کامیابی اپنے نام کرلی۔

محمد آصف نے تیسری مرتبہ آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

واضح رہے کہ محمد آصف 2012 اور 2019 میں ورلڈ اسنوکر فائنل جیت چکے ہیں، آصف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے تین فائنل کھیلنے والے تیسرے پلیئر ہیں۔

بھارت کے پنکج ایڈوانی نے چار فائنل کھیلے جن میں سے تین جیتے جبکہ ایران کے عامر سرکوش تین فائنل میں سے ایک بھی ٹائٹل نہ جیت سکے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید