لاہور (کورٹ رپورٹر) ہر بنس پورہ كينال بینک سکیم میں دو موٹر سائیکل سواروں نے چکن شاپ سے 1 لاکھ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ،مانگا منڈی میں شہباز سے 1 لاکھ 70 ہزار اور موبائل فون ،ہڈیارہ میں محنود سے 1لاکھ 65 ہزار ور موبائل فون ،مصری شاہ میں افتخار سے 1لاکھ 35ہزار موبائل فون اور دیگر سامان ،اچھرہ میں زبیر سے1 لاکھ 30 ہزار اور موبائل فون ،گرین ٹاون میں سلامت سے 1 لاکھ 15ہزار اور موبائل فون،کاہنہ میں مشہود سے 1 لاکھ 10ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ٹاون شپ اور شادباغ سے گاڑیاں جبکہ ہنجروال راوی روڈ گلشن راوی اور اسلام پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔